Advertisement
Advertisement
Advertisement

رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

Now Reading:

رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار
عادل بازئی

رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست منظورکرتے ہوئےعادل بازئی کو بہ طور رکن قومی اسمبلی بحال کردیا۔

الیکشن کمیشن نےعادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا، این اے 262 سےعادل بازئی کا ڈی سیٹ نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ آنے تک معطل کیا گیا۔

عادل بازئی این اے 262 کوئٹہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے پارٹی پالیسی کی خلاف ووٹ دینے پرعادل بازئی کو ڈی سیٹ قراردیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کو ن لیگ کا رکن اسمبلی قراردیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے صدرنے پارٹی پالیسی سےانحراف کرنے پرعادل بازئی سے متعلق اسپیکرسردارایازصادق کو کارروائی کے لیے خط لکھا تھا۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ ایک شخص کہتا ہے بیان حلفی میرا نہیں تو الیکشن کمیشن تعین کیسےکرتا ہے؟  الیکشن کمشین نے حقائق کا تعین کیسے کیا؟ کونسا قانون الیکشن کمشین کو اختیار دیتا ہے کہ وہ انکوائری کرسکے؟

Advertisement

وکیل ن لیگ حارث عظمت نے مؤقف اپنایا کہ عدالت کے سوالات بہت اچھے ہیں، اس پرجسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ سوال اچھے ہیں لیکن آپ جواب نہیں دے پا رہے۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن ملک کی تمام عدالتوں سے بالاتر ہے؟ آپکوکسی چیزکی پرواہ ہی نہیں، کیا آپ کسی کو نہیں مانتے۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ عدالتوں اورمجسٹریٹوں کو بھی نہیں مانتے، خود بھی انکوائری نہیں کرتے، کیا الیکشن کمیشن کے پاس ایسا ٹرائل کرنے کا اختیار ہے؟ ٹرائل کورٹ کی پاورالیکشن کمیشن کے پاس کہاں سے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے تو بلڈوزرلگایا ہوا ہے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے طریقہ کارپرسوالات اٹھا دیے

سماعت کے دوران جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ بس بڑے صاحب کا خط آگیا تو بندے کو ڈی سیٹ کردو یہ نہیں ہو سکتا۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ ایک حلقے کے عوام کو ڈس فرنچائزکرنے کا پیمانہ توسخت ہونا چاہیے۔

سردارتیموروکیل عادل بازئی نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ ایک دن معاملہ الیکشن کمیشن پہنچا اگلے دن کارروائی شروع کر دی گئی، ہم بلوچستان ہائیکورٹ گئےکہ ہمیں متعلقہ دستاویزات تو دیں، ہم نے کہا جون لیگ سے وابستگی کا بیان حلفی بتایا جا رہا ہے وہ تو ہمیں دیں۔

Advertisement

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےکہہ دیا وہ دستاویزتو خفیہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن کوروسٹرم پر بلا لیا۔

جسٹس عائشہ ملک نے پوچھا کہ آپ کے پاس دو بیان حلفی آئے تھے، ایک جیتنے والا کہہ رہا ہے میرا ہے دوسرا وہ کہتا ہے میرا نہیں، آپ نے کس اختیارکے تحت بغیر انکوائری ایک بیان حلفی کو درست مان لیا؟ کیا الیکشن کمیشن یہ کہہ سکتا ہےکہ بس ایک بیان حلفی پسند نہیں آیا دوسرا آگیا؟

جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ یہ جاوید ہاشمی کیس ہے اور ذوالفقار بھٹو کیس ہے؟ آپ نام بھی سارے غلط لے رہے ہیں، آپ حارث عظمت ہی ہیں نا؟ کہیں آپ اپنا نام بھی حارث اکبرنہ لے لیں۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ میں اپنےسٹارپوائنٹ کی طرف آ رہا ہوں۔ اس پرجسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ ہم سماعتیں آپ کی طرف یکسو کر کے منتظر ہیں آئیں سٹارپوائنٹ پر۔

وکیل الیکشن کمیشن کی جانب سے پھربنچ کی تعریف کی گئی جس پرجسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ ہمیں گڈ گڈ نہ کہیں جواب دیں۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ صرف ایک سوال کاجواب دیں آپ کا اختیارکیا ہے ایک بیان حلفی درست دوسرا غلط ماننے کا؟ وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ اس کو دوسری طرح دیکھ لیتے ہیں۔

Advertisement

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ نہیں اس کو پہلے پہلی طرح دیکھ کر بتا دیں۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ آپ ہمیں بنیادی سوال کا جواب تو دیں، ہم تو پھرسست لوگ ہیں، جسٹس عائشہ کے پاس آئینی بنچ کی کیپ بھی ہے، آپ انہیں تو جواب دے دیں۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل جواب نہ دے سکے۔

عادل بازئی کی اپیل پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے کہا ہے کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قبائلی علاقوں میں بنگلادیش والے حالات پیدا کیے جارہے ہیں، مولانا فضل الرحمان
اڑان پاکستان کے تحت ملک کو بلندیوں پر لے جائیں گے، احسن اقبال
طلبہ کی کامیابی میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
چینی برآمد کرنے کی اجازت؛ قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
صدر زرداری آئندہ ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر