Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کا سیف سٹی آفس ڈی ایچ اے کا اچانک دورہ

وزیر اعلیٰ ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اچانک سیف سیٹی آفس ڈی ایچ اے کا دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق اس دورے میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے، مراد علی شاہ نے ایمرجنسی ریسپانس وہیکلز کا جائزہ لیا۔

ڈی جی  سیف سٹی  اعجاز شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کو ایمرجنسی ریسپانس  وہیکلز  کے فیچر ز  کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں اعجاز شیخ نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ایمرجنسی  ریسپانس  وہیکلز آرٹیفشل  انٹیلی جنس (اے آئی)  کے فیچرز  سے لیس ہیں، ای آر وی  میں چہرے اور گاڑیوں کے نمبر پلیٹس  کی شناخت کے فیچرز بھی موجود ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پورا سیف سٹی  نادرا  اور ایکسائز  کے سسٹم سے منسلک ہورہا ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی جی سیف سٹی کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی  ریسپانس  وہیکلز  کو نادرا  اور ایکسائز  اینڈ ٹیکسیشن  کے سسٹم  سے بھی منسلک کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سیف سٹی  اتھارٹی کو 23  ای آر وی  کراچی  کی سڑکوں   پر لانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں پانچ اور اگلے دو مہینوں  میں باقی وہیکلز  بھی کراچی کی سڑکوں پر  ہونی چاہئیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیف سٹی  اتھارٹی  کو کراچی میں بھرپور  کام کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کراچی میں 2025 تک سیف سٹی پروجیکٹ کو مکمل کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version