پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے بھارتی مال بردار جہاز کے ڈوبنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے 12 زندہ بچ جانے والے کریو ممبران کو محفوظ مقام پر منتقل کر لیا۔
پاکستان میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (MRSCC) کو بھارتی ایجنسی ایم آر سی سی ممبئی سے فوری ای میل موصول ہوئی جس میں ڈوبنے والے جہاز کے کریو کو تلاش کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ای میل موصول ہوتے ہی فوری طور پر اپنی کشتیوں، جہازوں اور ایئر کرافٹ کا استعمال کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
پاکستان کی فورسز کی بروقت کارروائی اور موثر رابطہ کاری کے نتیجے میں تمام 12 افراد کو بچا لیا گیا۔
یہ آپریشن پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی پیشہ ورانہ مہارت اور سمندری ہنگامی حالات کے دوران موثر ردعمل کی مثال ہے، جو کسی بھی قومیت کے بغیر سمندری امداد فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News