Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب پولیس اسپیشل آپریشن سیل کی بڑی کامیابی، قتل کا اشتہاری مجرم بیرون ملک سے گرفتار

Now Reading:

پنجاب پولیس اسپیشل آپریشن سیل کی بڑی کامیابی، قتل کا اشتہاری مجرم بیرون ملک سے گرفتار

پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشن سیل نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم حسنین احمد کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، ملزم حسنین احمد سیالکوٹ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ اس نے 2024 میں ذیشان نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، جس کے بعد وہ سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔

تاہم، پنجاب پولیس نے اس کیس کا مسلسل فالو اپ جاری رکھا اور بالآخر کامیابی حاصل کرتے ہوئے انٹرپول اور ایف آئی اے کے تعاون سے ملزم کو گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا۔

یہ رواں سال کے صرف 16 دنوں میں تیسرا موقع ہے جب پنجاب پولیس نے کسی خطرناک اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے وطن واپس لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری کی گرفتاری پر ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) گوجرانوالہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

Advertisement

انہوں نے اسپیشل آپریشن سیل کو ہدایت کی کہ وہ مزید اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن تیز کریں تاکہ پنجاب میں امن و امان کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث دیگر اشتہاری ملزمان کو بھی انٹرپول اور ایف آئی اے کے تعاون سے گرفتار کر کے جلد وطن واپس لایا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روانڈا کے ایئر چیف کی سربراہی میں دفاعی وفد کی ایئر چیف مارشل زہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
کراچی میں تجاوزات اور غیر قانونی بچت بازاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری
اسلام آباد میں پاک آذربائیجان چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا قیام
پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کا کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مقرر
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر