
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر
کراچی: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی۔
سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی سستی کردی گئی ہے، سرکاری تقیسم کار کمپنیوں کے صارفین کے لئے فی یونٹ 1 روپے 22 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی فی قیمت میں 1 روپے 23 کی کمی کی گئی ہے جب کہ قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک اور ڈسکوز کے لئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لئے ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لئے ماہ نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کی گئی جب کہ ملک بھر کے صارفین پر قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں پر ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News