
لاہور میں ٹرائی نیشن سیریز کے میچز کے جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ملزمان کو اسٹیڈیم کے مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق، ملزمان نے ٹرائی نیشن سیریز کے میچز کے ٹکٹس کی فوٹو کاپیز تیار کر کے فروخت کرنا شروع کر دی تھیں۔
گرفتار ہونے والوں میں سلطان، عزت اللہ، جمال اور فرید شامل ہیں۔ ملزمان سے جعلی ٹکٹس برآمد ہو چکے ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے اطراف میں مؤثر پٹرولنگ اور کڑی نگرانی جاری ہے، تاکہ اس طرح کے جرائم کا سدباب کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں جاری میچز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ صرف قانونی طریقے سے ٹکٹس خریدیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News