
شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں 7 سالہ صارم کے قتل کا کیس 31 دن بعد بھی حل نہ ہو سکا، پولیس 26 روز سے تفتیش میں مصروف ہے لیکن ابھی تک قاتلوں کا پتہ نہیں چل سکا۔
صارم کے والد نے پولیس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انصاف چاہیے اور وہ چاہتے ہیں کہ قاتلوں کو پکڑ کر سخت سزا دی جائے۔
صارم کے والد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دو افراد کے فنگر پرنٹس کے بارے میں بتایا تھا، لیکن پولیس نے ابھی تک ان 200 فلیٹس کی تفتیش کیوں نہیں کی جو ہمارے کمپاؤنڈ میں ہیں؟
انھوں نے یہ بھی کہا کہ قاتل ممکنہ طور پر اسی کمپاؤنڈ سے تعلق رکھتا ہو۔
والد نے مزید کہا کہ صارم کو قتل کے بعد پانی کے ٹینک میں پھینکا گیا تھا، جس سے کیس میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں۔
صارم کے والد نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی کہ ان کے بچے کے قاتلوں کو جلد پکڑا جائے اور انھیں سزا دی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News