
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق نے کابل میں افغان حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محمد صادق نے افغان عبوری وزیر خارجہ میر خان متقی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطے اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح پر رابطے اور مکالمے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کابل میں افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت نورالدین عزیزی سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعاون، ٹرانزٹ ٹریڈ اور رابطے کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان نے اس موقع پر واضح کیا کہ وہ افغانستان کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
ملاقاتوں میں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی فائدے کے لیے علاقائی تجارت اور رابطے کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا، تاکہ خطے میں استحکام اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News