Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیونس کے صدر نے وزیر اعظم کو برطرف کر کے نیا وزیر اعظم مقرر کر دیا

Now Reading:

تیونس کے صدر نے وزیر اعظم کو برطرف کر کے نیا وزیر اعظم مقرر کر دیا

شمالی افریقی ملک تیونس میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں صدر قیس سعید نے وزیر اعظم کامل مدوری کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تیونس شدید معاشی بحران اور بڑھتے ہوئے مہاجرین کے مسئلے سے نبرد آزما ہے۔

صدر قیس سعید نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں خطاب کے دوران حکومت کے مختلف وزراء کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ سرکاری ادارے مجرمانہ گروہوں کے زیر اثر ہیں، اور وقت آ گیا ہے کہ بدعنوانی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

برطرفی کے بعد سارہ زعفرانی کو تیونس کی نئی وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔

سارہ زعفرانی اس سے قبل تیونس کی وزیر برائے تعمیرات اور رہائش کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں، اور وہ گزشتہ دو سالوں میں تیونس کی تیسری وزیر اعظم ہیں، جو ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی عدم استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہلگام واقعہ، مودی کی نفرت انگیز سیاست کھل کر سامنے آگئی
پہلگام حملہ، بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوال اٹھنے لگے
اسرائیلی جبری انخلاء نے فلسطینیوں کو غزہ کے ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کر دیا: اقوام متحدہ
امریکہ، غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ واپس، اسٹوڈنٹ ویزوں کی رجسٹریشن بحال
ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی کی تاریخ سے نابلد، مسئلہ کشمیر کو ایک ہزار سال پرانا قرار دے دیا
پاکستان اور بھارت کشمیر تنازعہ خودحل کریں گے، صدرڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر