
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹی20 میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے روزہ افطار کرنے کی ایک دلگرم اور نیک روایات کا مظاہرہ کیا۔
آکلینڈ میں جاری اس میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے پانچویں اوور میں اذان کی آواز سنائی دی، جس پر امپائرز نے کچھ وقت کے لیے میچ روکنے کا فیصلہ کیا تاکہ کھلاڑی اپنا روزہ افطار کر سکیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر فینز نے کھلاڑیوں کی مذہبی روایات کے احترام پر انہیں سراہا۔
ویڈیوز میں کھلاڑیوں کو افطار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو کہ ایک خوبصورت منظر پیش کر رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور کھلاڑیوں کی اس مثبت روایات کو بھرپور انداز میں سراہا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News