
کراچی کے گورنر ہاؤس میں اتحاد رمضان کے 19ویں افطار ڈنر میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جس میں ملائیشیا کے قونصل جنرل ہیرمین ہیڈینٹا بن احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
افطار ڈنر کے دوران، ملائیشیا کے قونصل جنرل نے 120 گز کے پلاٹس کی قرعہ اندازی بھی کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک ملائیشیا اقتصادی شراکت داری نئے مواقع کی نوید ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس صوبہ اور شہر میں کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ عوام کے حقوق چھینے، اور ہم عوام کے حقوق کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں 50 ہزار طلباء آئی ٹی کورسز کر رہے ہیں، اور ہم نے ساڑھے نو لاکھ راشن بیگز مستحقین میں تقسیم کئے ہیں۔ اس کے علاوہ 11 ہزار لیپ ٹاپس بھی دیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن کی موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، ہم انہیں موٹر سائیکلیں واپس دے رہے ہیں۔ اتحاد رمضان کا مقصد لوگوں میں اتحاد قائم کرنا ہے اور ہم صوبہ کے لوگوں کو ان کی چھت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
گورنر سندھ نے عمرے کے ٹکٹ دینے کے مقصد کو بھی بیان کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سب ہی کو مدینہ کی زیارت نصیب فرمائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے توفیق دی اور عوام نے ساتھ دیا تو صوبہ میں سب کو سستی بجلی اور گیس ملے گی۔
ملائیشیا کے قونصل جنرل ہیرمین ہیڈینٹا بن احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک ملائیشیا تعاون جاری رہے گا، اور ہم دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News