
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا
وفاقی کابینہ نے وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی ہے جس کے تحت وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے تک بڑھا دی جائے گی۔
اس اضافے کے تحت وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد اور وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ روپے جبکہ وزیر مملکت کی تنخواہ ایک لاکھ 80 ہزار روپے تھی۔
یہ فیصلہ دو ماہ قبل اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے ایم این اے اور سینیٹرز کی تنخواہوں اور مراعات کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے کرنے کی متفقہ منظوری کے بعد لیا گیا تھا۔
نئے بل کے تحت اراکین پارلیمنٹ کو وفاقی سیکریٹری کے مساوی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
تنخواہوں اور مراعات کے معاملے پر مختلف سیاسی جماعتوں بشمول پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیگر جماعتوں میں اتفاق پایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے 67 اراکین نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا تحریری مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News