
بھارتی فوج کے مظالم پر مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی خاموش نہ رہ سکے
پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے، بھارتی مظالم کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے، کہ مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ بھی خاموشی توڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیرعمرعبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہی ہیں اور اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی فرد واحدکے فعل کی سزا اس کے پورےخاندان کو نہیں دی جاسکتی ۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے اسرائیل کی روش پر چلتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند کشمیریوں کے مکانات گرانا شروع کردیے ہیں۔
کشمیری میڈیا کے مطابق اتوار کوبھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیرمیں 4 گھروں کو گرادیا، 3 دن میں پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں،کلگام، بندی پوری اورکپواڑا میں 10 گھر گرائے گئے، جب کہ گھروں کو زیادہ تر بارودی مواد کےذریعے تباہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News