
پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی
پی ایس ایل سیزن 10 کے 15 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 142 رنز کے جواب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی
گلیڈی ایٹر کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور ٹیم سائفرٹ میدان میں اترے، لیکن وارنر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ٹم سائفرٹ نے 47 رنز بنائے، جیمز ونس 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عمیر یوسف 11 اور حسن علی 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، خرم شہزاد اور محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 142 رنز بنائے۔
فہیم اشرف سب سے نمایاں بیٹر رہے جنہوں نے 27 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، ریلی روسو نے 10، کنال مینڈس نے 36 رنز بنائے۔
حسن نواز نے 35 رنز بنائے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کراچی کنگز نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کیں، شان مسعود کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، سعد بیگ کی جگہ ایمرجنگ کیٹیگری میں فاسٹ بولر فواد علی کی واپسی ہوئی۔
مڈل آرڈر بیٹر عمیر بن یوسف کراچی کنگز کے لیے اپنا ڈیبو کر رہے ہیں، ٹیم کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں. جبکہ نائب کپتان حسن علی ہیں۔.
ٹم سائفرٹ، جیمز ونس، اور خوشدل شاہ بھی پلیئنگ 11 کا حصہ ہیں، آل راؤنڈر محمد نبی بھی ٹیم میں شامل ہیں، فاسٹ بولرز میر حمزہ اور عباس آفریدی بھی یہ میچ کھیل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News