
ترقیاتی بجت کی دستاویز سامنے آگئی /فوٹو
رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی اخراجات کی دستاویز سامنے آگئی۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام پر 448 ارب روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے۔
ایک دستاویز کے مطابق ترقیاتی پروگرام کیلئے 10 ماہ میں 894 ارب روپے سے زیادہ جاری ہوئے،ترقیاتی پروگرام پر اخراجات کل مختص شدہ بجٹ سے 50 فیصد سے بھی کم ہیں
وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 339 ارب روپے سے زیادہ خرچ کئے گئے۔
دستاویز کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں پر 35 ارب روپے خرچ کیے گئے،صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 100 ارب روپے تک خرچ ہوئے۔
اعلی تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 25 ارب روپے تک خرچ ہوئے، وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 72 ارب 55 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔
دستاویز میں بتایاگیاکہ نیشنل ہائی وے کے ترقیاتی منصوبوں پر 56 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے، پاور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 53 ارب روپے تک خرچ ہوئے۔
ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 21 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔
دستاویز میں بتایاگیاہے کہ وزارت قومی صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر 11 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News