Advertisement
Advertisement
Advertisement

28 مئی، جب چاغی کے پہاڑ نے مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت کی گواہی دی

Now Reading:

28 مئی، جب چاغی کے پہاڑ نے مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت کی گواہی دی
اس تاریخی دن کو "یومِ تکبیر" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے

28 مئی 1998ء کا دن پاکستانی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جب پاکستان نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کی ساتویں اور مسلم دنیا کی پہلی جوہری طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس تاریخی دن کو “یومِ تکبیر” کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، جو نہ صرف پاکستان کی دفاعی خودمختاری کی علامت ہے بلکہ اس خطے میں طاقت کے بگڑتے ہوئے توازن کا فیصلہ کن جواب بھی تھا۔

یہ دھماکے بھارت کے مئی 1998ء میں کیے گئے ایٹمی تجربات کے اسٹریٹجک ردعمل کے طور پر کیے گئے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) کے مطابق ان تجربات سے ریکٹر اسکیل پر 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جن کی مجموعی پیداوار تقریباً 40 کلوٹن تھی۔

پاکستان کی ایٹمی طاقت کا 27واں سال، یوم تکبیر کل منایا جائے گا | Daily Aaj

دو روز بعد 30 مئی کو پاکستان نے ایک اور کامیاب تجربہ کیا، جس کی پیداوار 12 کلوٹن تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ 1974ء میں بھارت نے راجستھان میں “سمائلنگ بدھا” نامی ایٹمی تجربہ کر کے خطے میں ایٹمی اسلحہ کی دوڑ کا آغاز کیا۔ اس کے جواب میں پاکستان نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا، کیونکہ قومی سلامتی کے تقاضے کچھ اور تھے۔

اُس وقت کے وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا عزم ظاہر کیا، جو بعد ازاں ایک ریاستی نصب العین بن گیا۔

پاکستان کا جوہری پروگرام خفیہ ترین منصوبہ تھا، جسے دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنا ایک مشکل ترین چیلنج تھا۔

حساس آلات کی خریداری اور پاکستان منتقلی کے لیے انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی نے یورپ، مشرق وسطیٰ، سنگاپور اور دیگر خطوں میں ایک خفیہ نیٹ ورک قائم کیا۔

یوم تکبیر: 28 مئی کوعام تعطیل کا اعلان

جرمنی سے ٹریشئم ٹیکنالوجی، سپیکٹرو میٹر اور دیگر ضروری آلات حاصل کیے گئے، جنہیں سنگاپور کے راستے پاکستان منتقل کیا گیا۔

Advertisement

یہ مشن اتنا حساس تھا کہ نیوکلیئر آلات سے بھرے جہازوں کو بھارت کے ائیرپورٹس پر ایندھن کے لیے اترنا پڑا، جہاں آئی ایس آئی کے تربیت یافتہ اہلکار تعینات کیے گئے تاکہ بھارتی انٹیلی جنس کی نظروں سے مشن کو مکمل طور پر محفوظ رکھا جا سکے۔

بھارت کی بے خبری میں پاکستان اپنے دشمن کی زمین پر سے ایٹمی سامان کامیابی سے منتقل کر چکا تھا۔

یومِ تکبیر اس بات کا واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی آزادی، خودمختاری اور دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ یہ صرف ایک دفاعی کارنامہ نہیں، بلکہ قومی غیرت، سائنسی صلاحیت، انٹیلیجنس مہارت اور سیاسی بصیرت کا امتزاج ہے۔

یہ دن پاکستان کی دفاعی خودکفالت کی سنہری علامت بن کر ہمیشہ کے لیے تاریخ میں محفوظ ہو چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر