Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کا سہ فریقی اجلاس اور آذرر بائیجان کے قومی دن پر خطاب براہ راست نشر ہوگا

Now Reading:

وزیر اعظم کا سہ فریقی اجلاس اور آذرر بائیجان کے قومی دن پر خطاب براہ راست نشر ہوگا
وزیر اعظم کا سہ فریقی اجلاس اور آذرر بائیجان کے قومی دن پر خطاب براہ راست نشر ہوگا

وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان، ترکیہ اور آذر بائیجان کے سہ فریقی اجلاس سے خطاب کریں گے، یہ خطاب پی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج آذربائیجان کے شہر لاچین میں ایک مصروف سفارتی دن گزاریں گے، جہاں وہ اہم علاقائی و بین الاقوامی اجلاسوں اور تقاریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف پاکستان-ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں تینوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ، تجارت، سیکیورٹی، اور علاقائی استحکام جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم اس موقع پر سہ فریقی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، جو پی ٹی وی نیوز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

Advertisement

وزیراعظم کا خطاب پی ٹی وی پر پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2:45 بجے سے سہ پہر 3:45 بجے کے درمیان نشر کیا جائے گا۔

بعد ازاں، وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کے ہمراہ آذربائیجان کے یومِ آزادی کے حوالے سے ایک عظیم الشان سرکاری تقریب میں شریک ہوں گے۔ اس موقع پر بھی وزیراعظم کی جانب سے خصوصی خطاب متوقع ہے، یہ خطاب بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔

آذربائیجان کے یومِ آزادی کی تقریب سے وزیراعظم کا خطاب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان نشر کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا یہ دورہ تینوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعاون کو وسعت دینے اور مشترکہ ترقی کے اہداف پر پیش رفت کا مظہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم
پاکستان و ناسپتی مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کا ملک بھر کی گھی ملیں بند کرنے کا اعلان
وزیراعظم نے چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی
آزاد کشمیر انتخابات: وزیراعظم نے سیاسی روابط کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 38 ہزار کی سطح عبور کر گیا
شہر قائد میں بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر