Advertisement

نو عمر لڑکے نے پاکستان کی مخالفت کرنے پر بھارتی صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

نو عمر لڑکے نے پاکستان کی مخالفت کرنے پر بھارتی صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ایک ایسے نوعمر بھارتی لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس نے عقل و دانائی میں بڑے بڑوں کو پچھاڑ دیا ہے، اور گودی میڈیا کے صحافی کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کردیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گودی میڈیا کا صحافی نوعمر لڑکے کو پاکستان کے خلاف بیان دینے پر مجبور کر رہا ہے، لیکن لڑکے نے اپنے بے ساختہ جوابات سے صحافی کو راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

مودی کے خلاف تنقیدی آوازیں اٹھنا شروع، بھارتی تجزیہ کار نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

بھارتی صحافی نے پاکستان کا دفاع کرنے والے لڑکے سے پوچھا کہ آپ کا نام کیا ہے اور آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟

لڑکے نے جواب دیتے ہوئے کہا ’میرا نام محمد کیف ہے اور میں بہار سے ہوں’، صحافی نے لڑکے سے کہا کہ ’آپ کو تھوڑی سی بھی شرم نہیں آ رہی کہ بھارت میں رہتے ہوئے آپ پاکستان کا دفاع کر رہے ہو؟

Advertisement

لڑکے نے بھارتی صحافی کو جواب میں کہا ’ نہیں، مجھے شرم نہیں آرہی اور آپ جو یہ خبر بنا رہے ہو تو آپ کو شرم نہیں آرہی کہ کیا خبر بنا رہے ہو؟ ہندو اور مسلمانوں کے بارے میں جھوٹی خبریں بنا کر پھیلا رہے ہو اور مجھے یہ بتاؤ کے اس معاملے میں بھارت کا دفاع کیوں کرنا ہے؟

لڑکے نے مزید کہا کہ ‘پاکستان میں بھی ہندو اور مسلمان دونوں رہتے ہیں تو پھر کیوں ختم کرنا ہے؟

لڑکے نے مزید کہا ’سب انسان ہیں، سب کو زندگی جینے کا پورا حق ہے اور میں اس معاملے میں پاکستان کا دفاع کرتا ہوں‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version