
ٹیمی بروس / پریس بریفنگ، ٹی وی گریب
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کو موجودہ صورتحال میں ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
ٹیمی بروس نے پریس پریفنگ کے دوران کہاہے ہم صورتحال کاباریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور کسی بھی پر امن حل کےلئے دونوں ممالک کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں ۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے مزید کہا پاکستان اور بھارت سے امریکا کے قریبی تعلقات ہیں اور امریکا کسی بھی دہشتگردی کے خلاف اپنے دوستوں کے ساتھ ہیں ۔
ٹیمی بروس نے کہاکہ ہمارا پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیر خارجہ جے شکر سے رابطہ ہے ۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف امریکا نے ہمیشہ دوست ممالک سے تعاون کیا ہے اور ہم کشیدہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News