
جے 35 ففتھ جنریشن جنگی طیارے/فائل فوٹو
کیا چین پاکستان کو فوری طور پر جے 35 ففتھ جنریشن جنگی طیارے فراہم کرنے جارہاہے؟اس اطلاع نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں۔
پاک چین دفاعی تعاون کی اعلیٰ مثال حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں اس وقت سامنے آئی جب پاکستانی طیاروں نے فرانسیسی رافیل ودیگر طیاروں کوخاک چٹادی تھی۔
اب خبر سامنے آئی ہے کہ چین پاکستان کو فوری طور پر جے 35 ففتھ جنریشن جنگی طیارے دینے والاہے۔
یہ خبرعین اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان اوربھارت کے درمیان امریکی مداخلت پر سیز فائر ہوچکا اور آنے والے دنوں میں ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پرپہنچنے والے ہیں۔
چینی نشریاتی ادارے نے پاکستان اور چین کے درمیان جے 35 ففتھ جنریشن طیاروں کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کی اطلاع دی ہے۔
جے 35 ففتھ جنریشن جنگی طیاروں کے حوالے سے چینی نشریاتی ادارے نے اپنے ایکس اکائونٹس پر ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے ۔
BREAKING: Chinese J-35 will be added to the fleet of Pakistan Air Force pic.twitter.com/M6APgiWihh
— The Daily CPEC (@TheDailyCPEC) May 11, 2025
معاہدہ ہوگیا تو پاکستان واحد ملک ہوگاجس کے پاس یہ طیارے ہونگے
معاہدہ طے پاگیا تو پاکستان دنیا کا واحد ملک ہوگا جس کے پاس یہ طیارے ہوں گے۔اس سے پہلے یہ طیارے صرف ان ممالک کے پاس ہیں جو اس کو بناتے ہیں۔
امریکا، چین اور روس یہ طیارے بنانے والے ممالک میں شامل ہیں،پاکستان بھی عنقریب اس فہرست میں شامل ہونے والاہے جن کے پاس یہ طیارے ہونگے ۔
جے 35 ففتھ جنریشن طیاروں کی حوالگی بھارت کیلئے کسی دھماکے سے کم نہیں ہوگی
ماہرین کا کہناہے کہ جدید طیاروں کی حوالگی کے معاہدے کی اطلاع بھارت کے لئے کسی دھماکے سے کم نہیں ہے کیونکہ حالیہ فضائی محاذ میں پاکستان پہلے ہی اپنی برتری ثابت کرچکاہے۔
ساتھ یہ خبر خطے میں امریکی اثر و رسوخ کے لئے بھی خطرناک ہوسکتی ہے امریکا نے حالیہ تنائو میں کمی کےلئے کردار کیا تاکہ اس کااثر خطے میں برقرار رہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News