Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بھارت کشیدگی پر ویبنار، عالمی ماہرین اور سفیروں کی رائے

Now Reading:

پاک بھارت کشیدگی پر ویبنار، عالمی ماہرین اور سفیروں کی رائے
ویبنار

ویبنار میں عالمی ماہرین اور سفیر اظہار خیال کررہے ہیں / فوٹو

نیبالی سفیر یوبا ناتھ لامسال نے پہلگام واقعے کے بعدپاکسان نے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیاتھا جس کا مطلب واضح ہے کہ پاکستان کا دہشت گرد حملوں میں کوئی کردار نہیں۔

یہ بات انہوں نے بھارت پاکستان تنازع اور ہمسایہ ممالک کے حوالے سے ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکوسِولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی جانب سے منعقدہ ویبینارمیں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی یہ عادت بن چکی کہ وہ پاکستان پر الزام لگاتاہے اشتعال دلاتا ہے اور اسے تنازع میں الجھانے کی کوشش کرتا ہے یہ ایک غلط پالیسی ہے۔

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف سری لنکا کی مدد کی،پاسرو رنارا

سری لنکن ادارے بی آرآئی ایس اہل کے بانی ڈائریکٹر، یاسرو رناراجانے کہاکہ پاکستان نے سری لنکا کودہشتگردی کے خلاف کافی مدد فراہم کی ہے ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے ایک نازک موقع پر سری لنکا کی مدد کے لیے قدم بڑھایا۔

اپنی گفتگو کے اختتام پرانہوں نے پاکستان اور بھارت  پر زود دیاکہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اورخطے میں پائیدار امن و ترقی کے لیے کام کریں۔

بھارتی رویے کے سب سارک غیرفعال ہوچکا،محموب عالم

سینئر نائب صدر،بنگلہ دیش نیشنلِسٹ پارٹی محبوب عالم شاہ نے بتایاکہ بنگلہ دیش وہ پہلا ملک تھا جس نے بھارتی غلبے کے خلاف مزاحمت دکھائی اورعلاقائی خودمختاری کے حق میں آواز بلند کی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بنگلہ دیش نےسارک (SAARC) کے قیام کی تجویز دی تاکہ علاقائی تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور امن قائم رکھا جا سکے۔

Advertisement

ان کاکہناتھاکہ افسوس ہے کہ موجودہ بھارتی رویے کی وجہ سے سارک غیر فعال ہو چکاجو کہ پورے خطے کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارک کو دوبارہ فعال اور مؤثر بنانا ضروری ہے تاکہ یہ ایک تعمیری کردار ادا کر سکے۔

دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ بھی بھارتی تعلقات کشیدہ ہیں،چینی محقق

سینئرمحقق سینٹر فار ساؤتھ ایشین اسٹڈیز، شنگھائی انسٹی ٹیوٹس فار انٹرنیشنل اسٹڈیز، ڈاکٹر لی ہونگ می، نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت کے دیگرعلاقائی ممالک کے ساتھ بھی تعلقات کشیدہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی پالیسیاں کاغذ پر کچھ اورعملی طور پر کچھ اور ہوتی ہیں،بظاہر وہ تعاون کی بات کرتا ہے،مگرعملی طورپر اکثر تصادم کا راستہ اختیار کرتاہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کوعلاقائی تعاون کے اداروں سے باہر رکھنا چاہتا ہے جو کہ ایک غیر عملی رویہ ہے۔ ان کا اختتام اس بات پر ہوا کہ ہمیں تعاون کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں دیرپا امن قائم ہوسکے۔

ان کا کہناتھاکہ چین علاقائی ترقی اور اقتصادی مواقع فراہم کر کے خطے کی مدد کر سکتا ہے۔ خطے کے ممالک کو چین کی کھلی منڈی اور ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

مکالمے کی ضرورت ہے، شاہد ہشمت

ویبنارمیں سے سفیروں شاہد ہشمت اورمعین الحق نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دونوں نے تعاون کی اہمیت اورمسائل کے حل کے لیے مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔

Advertisement

بھارت نے جنگ مسلط کی ، معین الحق

معین الحق نے کہاکہ پاکستان کشیدگی نہیں چاہتاتھامگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی،پاکستان نے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کاکہا بھارت نے پاکستان کو جواب دینے کے سوا کوئی راستہ نہ چھوڑا،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، بلکہ بذاتِ خود ایک مسئلہ ہے۔

 

پاکستان امن نے جینا اور اس کا فروغ چاہتاہے، میجرجنرل عابدلطیف

ویبنار سے خطاب میں میجر جنرل عابد لطیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان امن سے محبت کرتا ہے، امن کے ساتھ جینا اور اس کا فروغ دیتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ پاکستان باہمی ترقی اورخوشحالی کے لیے تعاون پر یقین رکھتا ہے لیکن جارحیت کو برداشت نہیں کرتا،اپنی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں ۔

سارک کو دورہ فعال ہوناچاہیے، شکیل رامے، ویبنار کے اختتاط پر خطاب

سی ای او ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکوسِولائزیشن ریسرچ اینڈڈیویلپمنٹ شکیل احمد رامے نے ویبینار کا اختتام پرکہا کہ ہمیں علاقائی تعاون کے میکانزم کومضبوط بنانا ہوگا تاکہ پائیدارامن اورخوشحالی ممکن ہو۔

انہوں نے زور دیا کہ سارک کو دوبارہ فعال و مؤثربنایا جائے،کوئی بھی ملک بالادست طاقت کے طور پر عمل نہ کرے،تمام ممالک برابر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران اسرائیل جنگ کے براہ راست اثرات پاکستان تک آن پہنچے
بجلی کا بم گرانے کی تیاری: بجلی کے بلوں میں سرچارج کی حد 10فیصد سے بڑھانے کی منظوری
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری؛ پی ٹی اے کا مفت انٹرنیٹ اور منٹس کا اعلان
میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے، مریم نواز
بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل
پاک-ازبک وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو؛ دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر