Advertisement

پاک بھارت کشیدگی پر راناثنااللہ کا بڑا پالیسی بیان سامنے آگیا

پاک بھارت کشیدگی پر راناثنااللہ کا بڑا پالیسی بیان سامنے آگیا

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بڑا پالیسی بیان دیتے ہوئے بھارت کے بزدلانہ حملوں کا جواب مکمل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے پہل کی تھی، ہم نے نہیں کی تھی، ہم نے تو صرف بھارت کو جواب دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا ہم نے وعدے کے مطابق بھرپور جواب دے دیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت اب کچھ نہیں کرے گا تو ہم بطور ذمہ دار ریاست کچھ نہیں کریں گے، انھوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو بتادیا ہے کہ اگر بھارت کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھارتی فوج نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی، مظفر آباد، باغ کے علاوہ پنجاب کے مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں 2 مساجد شہید ہوئیں، جبکہ دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون کو تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ، بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔

Advertisement

پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version