Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب بھر میں پی ڈی ایم اے کا اہم ایمرجنسی الرٹ جاری، مگر کیوں؟ جانیے

Now Reading:

پنجاب بھر میں پی ڈی ایم اے کا اہم ایمرجنسی الرٹ جاری، مگر کیوں؟ جانیے
جنوبی پنجاب بھی اس سسٹم کی لپیٹ میں آ سکتا ہے

فوٹو: فائل

 پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حالیہ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس پر پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا ہے۔

صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ہر ممکن اقدامات کریں تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل، عرفان علی کاٹھیا نے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں خراب موسم اور آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز اور صوبائی کنٹرول روم کو 24/7 مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: بارشیں ہی بارشیں، 27 مئی سے ملک میں طوفانی موسم کا بڑا الرٹ جاری

Advertisement

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں اور خراب موسم کے دوران کھلے مقامات پر نہ رکیں۔

مزید برآں انہوں نے آندھی و طوفان کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی ہوئی تاروں سے دور رہنا بہت ضروری ہے، شہریوں کو گاڑی آہستہ چلانے اور کھلی جگہوں پر رکنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے عوام کو یاد دلایا ہے کہ آندھی اور بارش کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یورپ میں سورج کا قہر جاری، 10 دن میں 2,300 زندگیاں نگل لیں
کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا، کیا بارش ہوگی؟
کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار
گلیشیائی جھیل پھٹنے سے ممکنہ سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
کراچی سے خیبر تک طوفان، سیلاب، بارشیں، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، بارش کا امکان؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر