
16 ویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے فائنل میں فلسطین نے پاکستان کو 4-5 سے شکست دے کر نیا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ پاکستان اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکا۔
اس سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے میں، جو ایران کے شہر کرج میں منعقد ہوا، فلسطین نے پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں: بھارت کو ایک اور میدان میں ہزیمت کا سامنا، پاکستان نے دھول چٹا دی
مقررہ 9 اننگز کے دوران دونوں ٹیمیں 4-4 سے برابر تھیں، جس کے بعد ٹرافی کا فیصلہ اضافی اننگ میں ہوا۔ اس کامیابی کے ساتھ فلسطین نے پاکستان کو 2018 کے بعد پہلی بار ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں ناکامی کا سامنا کرایا۔
پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں اپنے روایتی حریف بھارت کو 1-14 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، جبکہ اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور میزبان ایران کو 0-14 سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News