Advertisement

بھارت خوش فہمی میں نہ رہے، امریکی اخبار نے مودی سرکار کے جنگی جنون کو آئینہ دکھا دیا

امریکا کے معروف اشاعتی ادارے نے مودی سرکار کے جنگی جنون پر تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کی عسکری صلاحیت کے حوالے سے کسی خوشی فہمی میں نہ رہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے آج اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی اور خاص طور پر رافیل جیسے جدید ترین جنگی طیارے کے جلتے ملبے نے بھارت کو بہت بڑا جواب دے دیا ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ تقابلی جائزے میں عسکری لحاظ سے کم تر پاکستانی فوج نے جس پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ رافیل طیاروں کو تباہ کیا اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارتی جنگی ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے اور انہیں بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت موجود ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی بری فوج بھی ناکام، پاکستان نے رافیل طیاروں کے بعد اسرائیلی ڈرونز بھی تباہ کر دیے

پاک بھارت کشیدگی اور دونوں ممالک کی ایٹمی صلاحیت کے حوالے سے امریکی اخبار نے خدشے کا اظہار کیا اور لکھا کہ کشیدگی سے خطے کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ 1971 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے پاکستان میں پنجاب پر براہ راست حمہ کیا، امریکی اخبار نے اس حملے پر لکھا کہ ردعمل میں پاکستان نے بھارت کے جنگی طیاروں کو اسی کی حدود میں تباہ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی فوج کے پاس ڈیٹرنس کا بہترین نظام موجود ہے۔

امریکی اخبار نے بھارت کی مودی سرکار کو مشورہ دیا کہ مودی سرکار بھارت سندھ طاس معداہدے کو بحال کر دے تو جواب میں پاکستان بھی مثبت اقدامات کی جانب قدم بڑھا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version