Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدرِ پاکستان کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، بھارتی جارحیت میں زخمی جوانوں کی عیادت

Now Reading:

صدرِ پاکستان کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، بھارتی جارحیت میں زخمی جوانوں کی عیادت
صدر کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور، اور ہسپتال کی انتظامیہ بھی موجود تھی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے پاک فوج کے زخمی جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت کی۔

صدر کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور، اور ہسپتال کی انتظامیہ بھی موجود تھی۔

صدر مملکت نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، اور پوری قوم ان سپاہیوں اور شہریوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔

صدر زرداری نے اس موقع پر بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا رویہ جارحانہ، شدت پسندانہ اور پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، آپریشن ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ/معرکۂ حق” کے زخمیوں کی عیادت

 انہوں نے واضح کیا کہ ہندوتوا نظریہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے، لیکن پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم ہر طرح کی دشمنی اور جارحیت سے نمٹنے کے لیے متحد، پرعزم اور ہوشیار ہے۔ پاکستان اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مؤثر اور منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

دورے کے اختتام پر صدر زرداری نے سی ایم ایچ کے ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسنگ اسٹاف اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے زخمیوں کی دیکھ بھال میں غیرمعمولی خدمات انجام دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران اسرائیل جنگ کے براہ راست اثرات پاکستان تک آن پہنچے
بجلی کا بم گرانے کی تیاری: بجلی کے بلوں میں سرچارج کی حد 10فیصد سے بڑھانے کی منظوری
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری؛ پی ٹی اے کا مفت انٹرنیٹ اور منٹس کا اعلان
میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے، مریم نواز
بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل
پاک-ازبک وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو؛ دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر