
ٹیمی بروس / پریس بریفنگ، ٹی وی گریب
واشنگٹن ڈی سی : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
ٹیمی بروس نے کہاکہ جنوبی ایشا کی صورتحال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہورہی ہے،پاک بھارت کی کشیدہ صورتحال کو گہری نظر سے مانیٹر کررہے ہیں۔
نیوزبریفنگ میں ٹیمی بروس نے کہاکہ مسئلہ کشمیرایک حساس معاملہ ہے دونوں ممالک کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
ٹیمی بروس نے مزید کہاکہ پاکستان اوربھارت مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قرارداد پرمل کرکام کریں۔
ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہاکہ یواین قرارداد جنوبی ایشیا میں طویل مدتی امن وسلامتی کی ضمانت دیتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News