Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک نئی امید! پابندیاں ہٹنے سے شام پر کیا مثبت اثرات مرتب ہونگے؟

Now Reading:

ایک نئی امید! پابندیاں ہٹنے سے شام پر کیا مثبت اثرات مرتب ہونگے؟
ایک نئی امید

شام پر امریکی پابندیاں ، ایک نئی امید پیدا

ایک نئی امید پیدا ہوگئی،امریکی صدرٹرمپ نے دورہ سعودی عرب میں شام پرپابندیوں میں نرمی یا مکمل خاتمے کاعندیہ دیاہے۔

 

اگراس پر عملدرآمدہوگیاتویہ شام کے لیے سیاسی، اقتصادی، اور انسانی بنیادوں پر غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔

 

پابندیوں کے خاتمے  کے عندیے سے شام کےلئے  ایک نئی امید پیداہوگئی ہے کہ وہ کس طرح کاریلیف حاصل کرسکتاہے۔

Advertisement

اقتصادی بحالی کی راہیں ہموار ہوںگی

امریکی پابندیوں نے شام کی معیشت کوبری طرح متاثر کیا ہے جس کے سبب وہ عالمی مالیاتی نظام سے کٹ کررہ گیاہے۔

اس سے نہ صرف درآمدات و برآمدات متاثر ہوئیں بلکہ بیرونی سرمایہ کاری بھی ختم ہو گئی۔

اگریہ پابندیاں ہٹا دی جاتی ہیں تو شام  درج زیل مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوسکتاہے۔

  1. شامی حکومت دوبارہ عالمی مالیاتی اداروں سے رابطہ قائم کر سکے گی۔
  2. Advertisement
  3. غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
  4. تیل اور گیس کی صنعت، جو شام کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، بحال ہو سکے گی۔
  5. بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے بین الاقوامی فنڈنگ حاصل کی جا سکے گی۔

طبی سامان، خوراک اور بنیادی سہولیات کاحصول آسان ہوجائے گا

شام گزشتہ ایک دہائی سے بدترین انسانی بحران کا شکار ہے،ٹرمپ کے اعلان سے اب ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے ۔

Advertisement

پابندیوں کے باعث طبی سامان، خوراک اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں شدید رکاوٹیں پیش آتی رہی ہیں۔

امریکی پابندیاں اٹھنے کی صورت میں شام اپنے درج زیل مقاصد ممکنہ طورپر حاصل کرلے گا۔

  1. اقوام متحدہ اور دیگر این جی اوز کو انسانی امداد کی فراہمی میں آسانی ہو گی۔
  2. ادویہ اور طبی آلات کی درآمد ممکن ہو سکے گی۔
  3. پناہ گزینوں کی واپسی اور ان کی بحالی کے عمل کو تقویت ملے گی۔
  4. Advertisement

سیاسی تنہائی کا خاتمہ

پابندیوں نے شام کوعالمی برادری سے تقریباً الگ کر دیا تھا۔

ان کے خاتمے کی صورت میں شامی حکومت کو دوبارہ سفارتی سطح پر تسلیم کیے جانے کا امکان بڑھے گا۔

علاقائی طاقتوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے۔

امن عمل کو فروغ مل سکتا ہے، کیونکہ پابندیاں اکثر بات چیت کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

Advertisement

امریکی مفادات اور توازن

یہ بات بھی مدنظر رکھنی ہو گی کہ امریکاکا یہ قدم مکمل طور پر شامی حکومت کی حمایت میں نہیں ہو گا۔

اس کے پیچھے ممکنہ امریکی مفادات کارفرما ہو سکتے ہیں۔

اگروہ شام پر سے پابندیاں ہٹانے کی وجہ خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کی ایک کوشش ہو سکتی ہے۔

علاوہ ازین روس کے اثرکو متوازن کرنے کے لیے شام میں محدود امریکی شمولیت کا دروازہ کھول سکتا ہے۔

ایک نئی امید تو پیدا ہوئی مگر یہ عمل پیچیدہ اور بتدریج مکمل ہوگا

Advertisement

اگرچہ شام پر سے پابندیوں کا خاتمہ خوش آئنداور ایک نئی امید توپیداہوئی ہے  لیکن یہ عمل پیچیدہ اور بتدریج مکمل ہوگا۔

اس میں مختلف فریقین کی رضامندی، شامی حکومت کے اقدامات، اور بین الاقوامی حالات کا بڑا عمل دخل ہو گا۔

دریں اثنااس فیصلے سے شام کے عوام کو ایک نیا موقع مل سکتا ہے کہ وہ جنگ و تباہی سے باہر نکل سکیں۔

مزید براں یہ کہ یہ ایک موقع ہوگا کہ شام کے عوام ایک پُرامن اور مستحکم مستقبل کی جانب بڑھیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام ٹرمپ نے مخالفین کو گھٹیا، خاتون رکن کو چوہیا کہ ڈالا
امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں، میڈیا رپورٹ
دنیا صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے ! ، غزہ کے مظلوم تاحال جنگ بندی کے منتظر
ایرانی قدس فورس کے کمانڈربریگیڈیئرجنرل اسماعیل قاآنی زندہ ہیں! منظرعام پرآگئے
سانسی ایجادات نے پولیس نظام پرگہرے اثرات مرتب کیے،ڈی پی او سیالکوٹ
امریکی صدر ٹرمپ نے سیکریٹری جنرل نیٹوکی پرائیویٹ چیٹ عیاں کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر