Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کا پاکستان اور بھارت سے مسلح تصادم بند کرنے کا مطالبہ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

Now Reading:

امریکا کا پاکستان اور بھارت سے مسلح تصادم بند کرنے کا مطالبہ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اپنی پریس کانفرنس میں پاکستان اور بھارت سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے درمیان جاری مسلح تصادم کو بند کر دیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ سے بھی بات کی ہے، جب کہ وزیر خارجہ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی بات کی تھی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قابو پایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی جا سکے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مارک روبیو نے پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کے لیے ذمہ دارانہ اقدامات کرنے کی درخواست کی تھی۔

Advertisement

ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ کشمیر میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے، وہ افسوسناک ہے، اور امریکہ پاکستان کے ساتھ ہے جس نے گام واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست رابطہ بحال کرانا ہے تاکہ دونوں فریقین کے درمیان معاملات حل کیے جا سکیں اور خطے میں امن قائم ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ کو دھمکیاں دینے والوں کی شکست یقینی ہے، امریکی صدر
کیا ایران ایٹمی تجربہ کرنے والاہے ؟،ایران نے دنیا کوسپرائز کرنے کااعلان کردیا
اسرائیل ایران جنگ پر عالمی رہنماؤں کے ایک دوسرے سے رابطے جاری
ایران کوراکھ میں بدل دینگے،نیتن یاہو،اسرائیلی فوج،میڈیا،انٹیلی جنس کے بڑے دعوے
بھارت کی دوغلی سفارتکاری،شنگھائی کانفرنس میں ایران کاساتھ دینے سے انکار
اسرائیل کو ایک اور بھیانک رات کے سامنے کاخوف،شہریوں کی بنکرمنتقلی جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر