Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دو ٹوک اعلان، جوابی وار بے رحمانہ ہو گا

Now Reading:

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دو ٹوک اعلان، جوابی وار بے رحمانہ ہو گا
پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کی کوشش کا تیز اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی جنگ بندی کی خلاف ورزی یا پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کی کوشش کا تیز اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات معروف برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارت کو واضح انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ پورے خطے کے لیے تباہی کا باعث بنے گا، کیونکہ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں۔

مزید پڑھیں: مکمل تیاری کے ساتھ جواب دیا، بھارت کو 3 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا، اسحاق ڈار

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ خطے میں کشیدگی کسی بھی وقت سنگین صورت اختیار کر سکتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے اس مؤقف کو مسترد کیا کہ کشمیر ایک اندرونی معاملہ ہے۔

ان کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑی فوجی موجودگی کے ذریعے کشمیری عوام کو ہراساں کر رہا ہے، اور ان کے حق خودارادیت کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ہی حل کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: “بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ”؛ پاک فوج کا دشمن کے ٹھکانوں پر فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم سے حملے کی ویڈیو منظر عام پر

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت کی بڑی مسلح افواج کے باوجود ایک بڑی فوجی برتری حاصل کی ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت اس پر بھی برہم ہے کہ امریکہ نے حالیہ بحران کے دوران مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بحران میں امریکہ کا اصل امتحان یہ ہے کہ وہ بھارت پر کتنا دباؤ ڈال سکتا ہے تاکہ وہ کشیدگی میں کمی لائے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔

اسکائی نیوز کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اب اس نکتے پر غور کر رہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن کو کیسے برقرار رکھا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے کمی منظور
پنجاب اسمبلی میں گھڑی چوری کا معاملہ حل، حکومتی رکن نے الزام واپس لے لیا
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک، دو جوان شہید
شہبازشریف کامحمد بن سلمان کوفون،سعودی سلامتی کے تحفظ کیلئے غیرمتزلزل حمایت کااعادہ
شہید میجر سیدمعیز عباس کون تھے؟ کون سا اہم کارنامہ انجام دیا؟
حکومتِ پاکستان کا کسانوں کے لیے ڈیجیٹل قرضوں کا اجراء
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر