کیف: روس نے قیدیوں کے تبادلے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف پر مسلسل دوسرے روز شدید فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق آج صبح کیے گئے ان حملوں میں روس نے میزائل اور ڈرونز کا استعمال کیا، جنہوں نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق حملے میں کم از کم 18 افراد زخمی ہوئے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ حملوں کے دوران کئی رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ شہریوں کو رات بھر پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیف میں فضائی حملے کے سائرن کئی گھنٹوں تک گونجتے رہے، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیں: امریکہ کا روس سے یوکرین جنگ روکنے کا مطالبہ
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ان حملوں سے کچھ ہی روز قبل روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں جزوی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔
تاہم، تازہ فضائی کارروائیاں اس پیش رفت کو متاثر کر سکتی ہیں اور خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
یوکرین نے روسی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
