Advertisement

پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کی مزید 3 فوجی پوسٹیں تباہ کردیں

پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کی مزید 3 فوجی پوسٹیں تباہ کردیں

بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کے جوانوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی مزید 3 پوسٹیں تباہ کردی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کیخلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں، بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائی میں مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کر ڈالا ہے، پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں آگئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دوسری کارروائی میں پاک فوج نے چری کوٹ کے بلمقابل  جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا ہے، پاک فوج کی گولہ باری سے پوری پوسٹ آگ کی لپیٹ میں آگئی، جس کے بعد بھارتی فوج بھاگنے پر مجبور ہوگئی۔

جاری کی گئی فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر بھی بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں، پونچھ سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر 93 بریگیڈ کی تباہی کی فوٹیج بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل 12 بریگیڈ اڑی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کو منہ کی کھانی پڑی،  بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے، پاکستان  کی مسلح افواج کی کارروائیوں سے  بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version