
بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں ہی لاہور میں ہوں گے۔
میچز کے شیڈول کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا، بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئیں
اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔
عبدالصمد، جہانداد خان ،عباس آفریدی اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔
اس سے قبل شاہین آفریدی دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ تھے، محمد علی، عمیر بن یوسف، سفیان، مقیم اور عثمان خان بھی ٹیم سے ڈراپ کردیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News