Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ نصرت فریحہ کو ڈھاکہ ایئرپورٹ سے کیوں گرفتارکیاگیا؟

Now Reading:

اداکارہ نصرت فریحہ کو ڈھاکہ ایئرپورٹ سے کیوں گرفتارکیاگیا؟
اداکارہ نصرت فریحہ

اداکارہ نصرت فریحہ / فائل فوٹو

اداکارہ نصرت فریحہ کو ڈھاکہ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔  انہیں ایک طالب علم کے قتل کی مبینہ کوشش کے مقدمے میں گرفتار کیاگیاہے ۔

یہ مقدمہ جولائی 2024 میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران بنایاگیاتھا۔  وٹارا پولیس کاکہناہے کہ بنگلہ دیشی اداکارہ سمیت  17 فنکاروں پر ایک طالب علم پر حملے کا الزام ہے۔

امیگریشن پولیس کی ٹیم نے ڈھاکہ ہوائی اڈے پرکارروائی کرتے ہوئے گرفتارکیا۔ اداکارہ کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تھائی لینڈ روانہ ہونے والی تھیں۔

ادکارہ نصرت فریحہ کے کیریئر پرایک نظر

Advertisement

عدالت نے حال ہی میں اس مقدمے کو قابل سماعت قرار دیاہے ۔  جس کے بعد اداکارہ نصرت فریحہ کو باقاعدہ ملزم کے طور پر نامزد کیا تھا۔

اداکارہ نصرت فریحہ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2015 میں  فلم عاشقی سے کیا تھا۔ جو باکس آفس پر کامیاب رہی۔

بعد ازاں انہوں نے کئی مقبول فلموں میں اداکاری کی۔  جن میں “ہیرو 420″، “بادشاہ: دی ڈان”, “پریمی او پریمی” اور “باس 2: بیک ٹو رول” شامل ہیں۔

ادا کارہ نصرت فریحہ

ان کاتاریخی کردار 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم مُجیب:دی میکنگ آف اے نیشن تھا۔  جس میں انہوں نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کا کردار نبھایا۔

یہ فلم شیخ مجیب الرحمٰن کی زندگی پر مبنی تھی۔  فلم کی ہدایت کاری مشہوربھارتی ہدایتکار شیام بینیگل نے کی تھی۔ مرکزی کردار عارفین شُوو نے ادا کیا۔

Advertisement

اداکارہ نصرت فریحہ نے اس کردار کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز قرار دیا تھا۔

انہوں کاکہناتھاکہ شیخ حسینہ کا کردار ادا کرنے پرخود کوخوش قسمت ترین لڑکی سمجھتی ہوں۔  یہ کردار میرے کیریئر کی معراج ہے۔

اداکارہ نصرت فریحہ

 گرفتاری پر بھارتیوں کی الگ ہی منطق

واضح رہے کہ یہ گرفتاری سیاسی کشیدگی میں شوبز شخصیات کے ممکنہ کردارکی نشاندہی ہے۔

Advertisement

مزید یہ کہ اس حوالے سے  تحقیقات جاری ہیں ۔ مقدمے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تاہم فوری طور پر اس معاملے کو بنگلہ دیشی سیاست سے جوڑنابھی مناسب نہیں ہوگا۔

علاوہ ازیں بھارت میں اس معاملے کو منفی انداز میں پیش کیاجارہاہے۔ بعض بھارتیوں کا مانناہے کہ شیخ حسینہ واجد کا کردار ادا کرنے پراداکارہ کوگرفتارکیاگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز کے بھائی انتقال کر گئے
’سردار جی 3‘ کے گانے ’سوہنی لگدی‘ میں ہانیہ عامر کے حسن نے سحر زدہ کردیا
ربیکا اور حسین ترین کے مہندی لُک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
معاذ صفدر کو شادی کے بعد والد نے گھر سے نکال دیا؟ حیران کن انکشاف
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس؛ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
امریکا کو اپنی جارحیت کا جواب ضرور ملے گا،ایرانی صدرنے میکرون پر واضح کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر