Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت باز نہ آیا تو جواب اس سے بھی سخت ہوگا: عسکری و سیاسی قیادت نے امریکا پر واضح کردیا

Now Reading:

بھارت باز نہ آیا تو جواب اس سے بھی سخت ہوگا: عسکری و سیاسی قیادت نے امریکا پر واضح کردیا
بھارت باز نہ آیا تو جواب اس سے بھی سخت ہوگا: عسکری و سیاسی قیادت نے امریکا پر واضح کردیا

پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے امریکا پر واضح کردیا ہے کہ اگر بھارت یہاں رک جائے تو پاکستان معاملے کے حل کے لیے تیار ہے لیکن اگر بھارت نہ رکا تو پاکستان اس سے بھی زیادہ بھرپور جواب دے گا۔

بھارت پر پاکستان کے جوابی حملوں کے بعد امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رابطہ کیا ہے، جس میں موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب کو کہا کہ اگر بھارت یہاں رک جائے تو پاکستان معاملے کے حل کے لیے تیار ہے لیکن اگر بھارت نہ رکا تو پاکستان اس سے بھی زیادہ بھرپور جواب دے گا۔

اطلاعات ہیں کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی رابطہ کیا ہے اور موجودہ صورت حال میں تعمیری تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفون پرگفتگو کی ہے۔

Advertisement

ٹیمی بروس نے کہا کہ مارکو روبیو نے فریقین پر زور دیا کہ کشیدگی کم کرنے کے طریقے تلاش کریں، مارکو روبیو نے مستقبل میں تنازعات سے بچنے کیلئے تعمیری مذاکرات میں مدد کی پیشکش ہے۔

اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا اور بھارت سے جاری حالیہ کشیدگی پر تحمل سے مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب بھارت سے بھی امریکا کا رابطہ موجود ہے، مارکو روبیو نے دو روز قبل بھارتی ہم منصب جے شنکر سے رابطہ کیا تھا تاہم اس کے باوجود بھارت نے حملہ کیا۔

گزشتہ روز نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا امریکا کا پاک بھارت جنگ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، امریکا اس جنگ میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔

بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر حملے کیے جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔

 پاکستان کی جانب سے بارہا خبردار کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا اور بھارت نے ڈرون حملوں کے بعد میزائل حملوں سے پاکستانی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

Advertisement

پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔

اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، وزیرِاعظم
سعودی عرب میں 18 پاکستانی عازمینِ حج انتقال کر گئے، جنت البقیع میں تدفین
اگر مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف متحد نہ ہوئے تو سب کی باری آئے گی، خواجہ آصف
کراچی میں آج موسم شدید گرم، 16 جون کو بارش ہوگی، محکمہ موسمیات
ملکی فضاؤں میں لڑاکاطیاروں کی پروازیں شروع ،فضائی و سرحدی نگرانی بڑھادی گئی
ہندوتوا اورصیہونی گٹھ جوڑ کے خلاف مضبوط دفاعی حکمت عملی ہی واحد حل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر