
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی کامیابی کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں، سرمایہ کاروں کا اعتماد آسمان پر پہنچ گیا، ہنڈریڈ انڈیکس میں 10 ہزار پوائنٹس سے زیادہ کا تاریخی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 10122 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس کو 117,297 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ یہ اسٹاک میں 9.43 فیصد اضافہ ہے۔
کے ایس سی 30 انڈیکس بھی 3020 پوائنٹس اضافے سے 35668 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
کے ایس سی 30 انڈیکس 5 فیصد بڑھنے پر کاروبار روک دیا گیا جبکہ 100 انڈیکس میں بھی تاریخی تیزی پر کاروبار کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا۔
وقفے کے بعد کاروبار دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، اس وقت ہنڈریڈ انڈیکس 117,281 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑا تھا اور بھارتی حملے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔
تاہم پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے جانے والے بھرپور اور منہ توڑ جواب کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچنج میں بہتری آنا شروع ہو گئی تھی۔ اور آج 10 ہزار پوائنٹس سے زیادہ کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کاروبار ابھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News