
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 29 سے 30 مئی تک ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ آئی او میڈ کنونشن پر دستخط کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اس دورے کے دوران اسحاق ڈار 30 مئی کو دستخط کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے اور اس دوران وہ پاکستان کے عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کریں گے۔
اس کے علاوہ، اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران مختلف دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کی مکمل پاسداری پر یقین رکھتا ہے اور عالمی قوانین پر عملدرآمد کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف وفد کی اہم ملاقات، اقتصادی اصلاحات پر اعتماد کا اظہار
انہوں نے کہا کہ ثالثی، سفارت کاری، مکالمہ اور عالمی تعاون وہ اہم ستون ہیں جو عالمی تنازعات کے حل میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ کہ پاکستان آئی او میڈ (International Organization for Mediation) کا بانی رکن بن گیا ہے، اور آئی او میڈ کے مقاصد اور اہداف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آئی او میڈ عالمی تنازعات کے پرامن حل کا اہم پلیٹ فارم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News