
صدر مملکت آصف زرداری کا دورہ گوجرانوالا کینٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
صدرمملکت نے “معرکۂ حق” کی کامیابی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ فوجی و سول شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتاہوں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر منگلا اور گوجرانوالہ کے کور کمانڈرز بھی موجود تھے۔ صدر نے معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کی بے مثال بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے آپریشن ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ دشمن کی جارحیت کا منٹوں میں جواب دیاگیا ، تاریخ گواہ رہے گی۔
صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان کی افواج قومی اتحاد و سالمیت کی علامت ہیں۔ انہوں نے افسران اور جوانوں کے جذبے اور جنگی تیاری کو سراہا۔
صدر زرداری نے کہاکہ شہدا کی قربانی مقدس امانت اور قوم کے لئے باعث فخر ہے۔
صدر مملکت کا فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب، حوصلہ بڑھایا
دریں اثنا انہوں نے دورے کے موقع پر فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا۔ صدر نے نوجواںوں کا حوصلہ بڑھایا۔
صدر زرداری کا کہناتھاکہ مسلح افواج نے پاکستان کی قوت، مزاحمت اور قومی یکجہتی کا دوٹوک پیغام دیا۔
ان کا کہناتھاکہ تاریخ گواہی دے گی کہ افواج پاکستان نے چند گھنٹوں جارحیت کو پسپاکیا۔ انہوں نے کہا بے مثال عزم سے افواج پاکستان نے دشمن کو نامرادکردیا۔
انہوں نے کہاکہ جنگی مہارت کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے۔
آصف زداری نے گوجرانوالہ کینٹ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا
علازہ ازیں صدرِ آصف زداری نے گوجرانوالہ کینٹ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دستوں کے بلند حوصلے، نگی تیاری اور فرض شناسی کو سراہا۔
صدر آصف علی زرداری نے قوم کے محافظوں پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا یہ تاریخی کامیابی دشمن کے دلوں پر پاکستانی افواج کی جانب سے کاری ضرب ہے۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کی تکمیل پر پاک فوج کو مبارکباد
مزید براں صدر زرداری نے آپریشن ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کی کامیاب تکمیل پردل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام بہادر افواج کوقومی عزت و خودمختاری کے اصل امین سمجھتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News