
ہندو انتہا پسند آگ بگولا
آگ بگولا ہندوانتہاپسنداور شیوسینا ترک کمپنوں کے پیچھے پڑگئے،اردوان کاغصہ ترک کمپنیوں پراتارنے لگے۔
پاکستان کی حمایت پر برہم انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے ترک کمپنیوں پر اپنی بھڑاس نکالنا شروع کردی ۔
شیو سینا نے مودی سرکار سے ترک کمپنیوں سے اشتراک فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔
انتہا پسند ہندو تنظیمیں پاکستان سے جنگی شکست کا غصہ ترک کمپنیوں تعاون ختم کرکے نکالنے لگے۔
بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے ترک کمپنیوں کے ساتھ تعاون ختم کرنے کامطالبہ زور پکڑنے لگا۔
گزشتہ دنوں ترک صدررجب اردوان نے پاکستان اور کشمیریوں کی حمایت میں واضح بیان جاری کیاتھا۔
جس کے بعد سے بھارتی انتہاپسند اور گودی میڈیا آگ بگولا ہوگئے اور ترک کمپنیوں کے پیچھے پڑ گئے۔
مختلف حلقوں کی طرف سے مودی سرکار پرترک کمپنیوں سے ہر قسم کا تعاون ختم کرنے کا مطالبہ روز پکڑاگیا۔
واضح رہے کہ اس مطالبے میں سرفہرست انتہا پسند ہندو تنظیم سیو سینا ہے ۔
آگ بگولا شیوسینا کے جھتے نے ممبئی ایئرپورٹ پر دھاوابول دیا
دریں اثنا ترکیہ کی مخالفت میں آگ بگولا شیوسینارہنمامرجی پٹیل اہبت جھتے کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
انہوں نے دھمکی دی کہ ترک کمپنی “چیلیبی NAS ایئرپورٹ سروسز” کے ساتھ شراکتداری فوری ختم کی جائے۔
چیلیبی کمپنی اس وقت ممبئی ایئرپورٹ پر تقریباً 70 فیصد گراؤنڈ آپریشنز سنبھالتی ہے۔
کمپنی سالوں سے ممبئی، دہلی، کوچی، کنور،بنگلور،حیدرآباد، گوا،احمد آباد اورچنئی میں سرگرم رہی ہے۔
چیلیبی ایئرپورٹ سروسز،کارگوٹرمینل مینجمنٹ دہلی سمیت کئی بڑے ایئرپورٹس پرخدمات فراہم کررہی ہے۔
ترک کمپنی کوسیکیورٹی کلیئرنس کے وقت یو پی اے حکومت اقتدار میں تھی۔
واضح رہے کہ انتہا پسندشیو سینا کی وابستہ ایوی ایشن یونینز نے اس وقت بھی سخت مخالفت کی تھی۔
چیلیبی واحدترک کمپنی نہیں جوتنقید کی زدمیں ہے،سب سے بڑی بھارتی ایئرلائن انڈیگوہربھی سوشل میڈیاپرزیرعتاب ہے۔
ایئرانڈیگو پربھی ترک کمپنیوں سے معاہدہ ختم کرنے کےلئے دبائو
ایئر انڈیگو کے ترک ایئرلائنزاورکورینڈون ایئرلائنز کے ساتھ پارٹنرشپ معاہدے ہیں۔
دیں اثنا انڈیگو ان کمپنیوں سے طیارے لیز پر بھی حاصل کرتی ہے۔
علاوہ ازیں ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی”ترکش ٹیکنک” کے ساتھ بوئنگ 737 طیاروں کی مینٹیننس کے لیے معاہدہ کیا۔
اردوان کے حالیہ بیان سے آگ بگولا انتہاپسندہندو تنظیمیں پوری شدت کے ساتھ ترک کمپنیوں کی مخالفت کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News