اسرائیل کی جانب سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی اور انسانی امداد کی بندش کا نوٹس عالمی دنیا نے لینا شرو ع کردیا ہے۔
انسانی امداد کی بندش کی وجہ سے غزہ میں قحط کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے اور لاکھوں لوگ موت کے دہانے پر کھڑے ہیں، جس کا نوٹس لیتے ہوئے عالمی دنیا نے اسرائیلی حکومت کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے اسرائیل سے آزادانہ تجارتی معاہدے پر بات چیت روک دی ہے جبکہ یورپی یونین نے بھی اسرائیل سے آزادانہ تجارتی معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، بلاول بھٹو
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے 11 ہفتوں سے امدادی ناکا بندی کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی اسرائیل فلسطین 2 ریاستی حل کی حمایت بھی دہرائی ہے۔
دوسری جانب کینیڈا اور فرانس کی جانب سے بھی اسرائیل کو پابندیوں کی دھمکی دی جارہی ہے، برطانیہ نے فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث 7 اسرائیلی آبادکاروں اور تنظیموں پر بھی پابندیاں لگا تے ہوئے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ نے امداد نہ پہنچنے پر 14 ہزار فلسطینی بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے سیکڑوں امدادی ٹرک غزہ کی سرحد پر داخلے کے منتظر ہیں۔
مزید برآں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کاسلسلہ بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں غذائی قلت شدت اختیار کرگئی ہے اور اگلے 48 گھنٹے میں امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار بچے مر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
