Advertisement
Advertisement
Advertisement

کون سے معاہدے ٹرمپ کے دورہ قطرمیں طے پاگئے؟تفصیلات آگئیں

Now Reading:

کون سے معاہدے ٹرمپ کے دورہ قطرمیں طے پاگئے؟تفصیلات آگئیں
کون سے معاہدے طے پاگئے

قطر اور امریکا کے درمیان معاہدے/ فوٹو

ٹرمپ کے دورہ قطر کے دوران کون سے معاہدے طے پائے؟ تفصیلات سامنے آگئیں،ان میں دفاعی معاہدے بھی شامل ہیں۔

امریکا اور قطر کے درمیان دفاعی  سمیت 200ارب ڈالرز کامعاہدہ طے پاگیاہےجس پردستخط ہوگئے۔

امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے  قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے۔

ایم کیو9B ڈرونز اور FS-LIDSدفاعی نظام کی فراہمی ان معاہوں میں شامل ہے۔

ٹرمپ نے مشترکہ اعلامیہ پر بھی دستخط کیے جس میں اسٹریٹجک تعاون کووسعت دینے کی یقین دہانی شامل ہے۔

Advertisement

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے ساتھ 200 ارب ڈالر مالیت کے بڑے فضائی معاہدے کا اعلان کیا ہے۔

جس کے تحت قطرایئرویز امریکاکی کمپنی بوئنگ سے 160 جدید طیارے خریدے گی۔

معاہدے پر دستخط قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ٹرمپ کی موجودگی میں  دوحہ میں کیے گئے۔

وہ کون سے معاہدے ہیں جن کوٹرمپ تاریخی قراردیا؟

وہ کون سے معاہدے ہیں جن کو امریکی صدر نے تاریخی کہا،درصل 160جیٹ طیاروں کی فراہمی شامل ہے۔

انہوں نے بوئنگ کے سی ای اوکیلی آرٹبرگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “یہ ایک ریکارڈہے،مبارک ہو۔

Advertisement

کون سے معاہدے طے پا گئے ؟

امریکی کمپنی بوئنگ کے لیے بڑی کامیابی

بوئنگ کمپنی کے لیے یہ معاہدہ ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

خاص طور پر اس وقت جب کمپنی کو حالیہ مہینوں میں شدید مالی و صنعتی بحران کا سامنا رہا ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ وہ کون سے عوام ہیں جن کی وجہ سے امریکی کمپنی کو بحران کا سامناتھا۔

2024 کے آغاز میں الاسکا ایئرلائنز کی ایک پرواز میں 737 میکس طیارے کا دروازہ اچانک کھلنے کا واقعہ پیش آیا۔

Advertisement

اس واقعے کے بعد سے امریکی کمپنی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچاتھا۔

واقعے اوربعد میں 33,000 مشینسٹوں کی ہڑتال کے باعث بوئنگ کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی۔

علاوہ ازیں سال 2024 میں کمپنی نے صرف 348 طیارے ڈیلیور کیے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 34 فیصد کمی ہے۔

کون سے معاہدے طے پائے؟

تجارتی حکمتِ عملی کا حصہ

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ دراصل ٹرمپ انتظامیہ کی تجارتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق  جس کے تحت امریکاغیر ملکی حکومتوں اور کمپنیوں کو بوئنگ طیارے خریدنے پر آمادہ کر رہا ہے۔

مزید براں امریکی وزیر تجارت  نے کہاتھا کہ ایک برطانوی ایئرلائن بھی بوئنگ طیارے خریدنے پر رضامند ہوئی ہے۔

تاہم بعدمیں رائٹرز نے  بتادیا کہ وہ کون سے طیارے ہیں جو برطانوی ایئر لائن خریدنے جارہی ہے ۔

رائترز نے صدیق کی کہ یہ ایئرلائن IAG   ہے، جو 30 عدد 787 وائڈ باڈی طیارے خریدے گی۔

سرمایہ کار پرجوش مگرمحتاط

بوئنگ کے شیئرز میں اس اعلان کے بعد 1.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

Advertisement

دریں اثنا ماہرین  ساتھ ساتھ یہ خبردار بھی کر رہے ہیں کہ یہ آرڈرز ابھی حتمی نہیں ہیں۔

ماضی میں کئی مرتبہ ایئرلائنز نے اعلانات کے باوجود معاہدے منسوخ کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کے غزہ میں مظالم تیز، گھروں پر بلڈوزروں سے چڑھائی، مزید 86 شہید
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام کیلئے باضابطہ طور پر نامزد
غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا روحانی لمحہ آج، امتِ مسلمہ کی نظریں بیت اللہ پر
امریکی صدر کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام ٹرمپ نے مخالفین کو گھٹیا، خاتون رکن کو چوہیا کہ ڈالا
امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں، میڈیا رپورٹ
دنیا صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے ! ، غزہ کے مظلوم تاحال جنگ بندی کے منتظر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر