
چاہت فتح علی خان / فوٹو
چاہت فتح علی خان کا نیا گانا ریلیزکیا ہوا؟ بھارتیوں کےلئے ’’کانوں کا مضبوط ڈیفنس سسٹم‘‘ ضروری قراردیدیاگیا۔
زلت آمیز شکست سے خائف بھارتیوں کو یہ گانا ایک آنکھ نہ بھایا۔ پاکستانیوں نے شدید ٹرولنگ اوردلچسپ تبصرے شروع کردیے۔
بھارتی صارفین سوائے کوسنے کے کچھ نہ کرسکے
چاہت فتح علی خان نے بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی شاندارفتح پراپنے منفرد اندازمیں گانا جاری کیا ہے۔
ان کا ہر گانا ان کے مخصوص انداز میں ہی جاری ہوتاہے۔ پاکستانی تو ان کے اس مخصوص انداز کے عادی تھے ہی مگر بھارت کو یہ اندازہضم نہ ہوا۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اور بھارتی صارفین میں نوک جھونک جاری ہے۔
بھارتی صارفین بے چارے اپنی فوج کی شکست پرسوائے پاکستانی گلوکارکو کوسنے کے کچھ نہ کرسکے۔
چاہت فتح علی خان کا نیا گانا بھارتیوں کے زخموں پر نمک کی طرح گرا
واضح رہے کہ پاکستان کے ہاتھوں بدترین رسوائی پر بھارتی پہلے ہی بھرے بیٹھے تھے۔
ایسے میں چاہت فتح علی خان کا نیا گانا بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ثابت ہوا۔
یہ گانا پاکستان میں تواتنامشہورنہیں ہوا البتہ بھارتیوں میں زیادہ مشہور ہوگیا۔
ہربھارتی نے اس پر تبصرہ کرنا دھرتی ماں کا قرض اتارنے کے برابرسمجھا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ میزائل تو تمام میزائلوں سے خطرناک ثابت ہوگا۔
India now needs a strong ‘Ear Defence System’@majorgauravarya your prediction came true!
ये मिसाइल सबसे ख़तरनाक है pic.twitter.com/bxPfLD58kn
Advertisement— Rubika Liyaquat (@RubikaLiyaquat) May 16, 2025
گانا گودی میڈیا کی بکواس سے تو بہتر ہے
بھارتی صارفین نے گانے پر طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا’’کان کا مضبوط ڈیفنس سسٹم‘‘ ہونا ضروری ہے۔
جس پر ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ گانا گودی میڈیا کی بکواس سے تو بہتر ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ گانا بھارتی ایئرفورس کے لئے صبرآزما امتحان ہے۔ دوسرے صارف نے اس گانے کو صحافت اور مویسیقی کے یکساں معیار سے جوڑدیا۔
ایک اورصارف نے کہا گلوکار کو میرے حوالے کردیں۔
چاہت فتح علی خان کانیاگانا ایٹمی حملے سے زیادہ خطرناک لگتاہے
چاہت فتح علی خان کانیاگانا ایٹمی حملے سے زیادہ خطرناک لگتاہے۔ پاکستانی صارف کے اس تبصرے پر بھارتی تلملا اٹھے۔
انہوں نے تواترسے تبصرے کیے جس میں وہ اپنی ہار تسلیم کرنے کو ہی تیار نہ تھے۔ ایک پاکستانی صارف نے لکھا مہا بھارت چھوڑیں ٹرمپ کی خدمت کریں۔
جس کے جواب میں ایک بھارتی صارف نے لکھا ٹرمپ بی جے پی کے پپا شری ہونگے مہان بھارت کے نہیں۔
پاکستانی اور بھارتی صارفین میں نوک جھونک جاری ہے۔
نیتجہ:
مزیدیہ کہ پاکستانی صارفین اس گانے پر بھارتیوں کی خوب ٹرولنگ کررہے ہیں۔ بھارتی صارفین اس کے جواب میں اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت چھپانے کی ناکام کوشش کررہے یہیں۔
خلا صہ یہ کہ چاہت فتح علی خان کاگانا بھارتی صافین پر ایک بم بن کرگرا۔ پاکستانی صارفین نے اس گانے کو بھارتیوں کی ٹرولنگ کے موثرہتھیارکے طورپراستعمال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News