
نیشنز ہاکی کپ میں رنر اپ پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔
ٹیم کی واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا، جن میں کپتان عماد بٹ، رانا وحید، ٹورنامنٹ کے بہترین ینگ کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد شامل ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا سے مالنڈو ایئر لائن کے ذریعے لاہور پہنچی۔
قومی ہاکی ٹیم کے کوچ طاہر زمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ فائنل گیم ہمیشہ ایک انتہائی نفسیاتی مقابلہ ہوتا ہے۔
کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ہے اور یہ بچے پاکستان ہاکی کے مستقبل کے لئے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلیئرز کی فلاح و بہبود پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مزید ترقی کر سکیں۔
مزید پڑھیں: ہاکی نیشنزکپ؛ فائنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست
طاہر زمان نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل میچز نہیں کھیلے تھے، مگر ٹیم نے ان تمام محرکات سے سیکھا اور ٹیم ورک کے ذریعے بہترین کارکردگی دکھائی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی الاؤنس کا ایشو ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔ ہاکی کے کھیل میں بہتری آ رہی ہے اور ہماری رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔
کپتان عماد بٹ نے ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بہت اچھا رہا اور انٹرنیشنل ہاکی میں طویل عرصے کے بعد حصہ لیا۔ فائنل تک پہنچنا پاکستان ہاکی کے لیے ایک بڑی کامیابی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا ریکوری ٹائم بہت کم تھا، لیکن پھر بھی ہم نے بہترین پرفارمنس دی۔
عماد بٹ نے حکومت سے درخواست کی کہ ہاکی کے لیے مزید کام کیا جائے انہوں نے گلا کیا کہ حکومتی افراد کو کھلاڑیوں کے استقبال کے لئے آنا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News