Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت نے باکسر عالیہ سومرو کو 46.5 لاکھ روپے چیک دے دیا

Now Reading:

سندھ حکومت نے باکسر عالیہ سومرو کو 46.5 لاکھ روپے چیک دے دیا
سندھ حکومت نے باکسر عالیہ سومرو کو 46.5 لاکھ روپے چیک دے دیا

سندھ حکومت نے 46.5 لاکھ روپے کا چیک تھائی لینڈ میں باکسنگ کا مقابلہ جیت کر پاکستان کا نام روش کرنے والی لیاری کی بیٹی عالیہ سومروکے حوالے کردیا۔

یہ چیک رکن سندھ اسمبلی شازیہ کریم، یوسف بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری اسد اسحاق اور اسد نبیل نے عالیہ سومرو کو پیش کیا۔

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شازیہ کریم نے کہا کہ سندھ میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: مودی کی سندور سیاست، ہندو خواتین کے جذبات سے کھیلنے کی شرمناک کوشش

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت مختلف کھیلوں کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز شروع کر رہی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اسد اسحاق نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

Advertisement

باکسر عالیہ سومرو، کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی ایک باہمت نوجوان کھلاڑی ہیں، جنہوں نے باکسنگ کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

عالیہ سومرو نے حال ہی میں بین الاقوامی باکسنگ مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے والی پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں مدمقابل تھائی باکسر سوتھیڈا گنایانوچ کو چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے فتح اپنے نام کی۔

عالیہ سومرو ڈبلیو بی اے ایشیا کی 105 پونڈ کی کیٹیگری میں کامیابی حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل بھی کئی بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کھیل میں پھر سیاست لے آیا، ایشیا کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

اس کامیابی کے بعد، عالیہ نے اگست میں دبئی میں بھارتی خاتون باکسر کے ساتھ چیلنج فائٹ کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قوم کی دعاؤں اور حمایت سے وہ بھارتی حریف کو بھی شکست دے کر پاکستان کا نام مزید روشن کریں گی۔

عالیہ کی اس شاندار کامیابی پر سندھ حکومت نے انہیں 46.5 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی ہے تاکہ وہ اپنی تربیت اور آئندہ مقابلوں کے لیے تیاری جاری رکھ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پی سی بی
پاکستان کے پہلے یوتھ اولمپک گیمز کا وینیو تبدیل
بھارتی کرکٹر یش دیال پر سنگین الزامات، زیادتی اور تشدد کا مقدمہ درج
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان مقرر
ڈومیسٹک کرکٹ: حنیف محمد اور قائد اعظم ٹرافی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی
بھارت کو شکست:پاکستان نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں 7 تمغے نام کرلیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر