Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: 5 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 427 افراد جاں بحق، 5,503 زخمی

Now Reading:

کراچی: 5 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 427 افراد جاں بحق، 5,503 زخمی
کراچی: 5 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 427 افراد جاں بحق، 5,503 زخمی

شہر قائد میں رواں سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں 427 افراد جاں بحق اور 5,503 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق، ان حادثات میں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھاری گاڑیوں کی زد میں آ کر ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیوی ٹریفک کی زد میں آ کر 133 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے ڈمپر کی زد میں آ کر 28 شہری جان سے گئے، ٹرالر کی ٹکر سے 52 شہری جاں بحق ہوئے، جبکہ واٹر ٹینکرز نے 29 افراد کی زندگی کا چراغ گل کیا۔

اسی طرح، مزدا کے نیچے کچل کر 11 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، سڑکوں پر دوڑتی بسوں کی ٹکر سے 13 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 329 مرد، 43 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں۔

Advertisement

ان حادثات میں اضافے کے پیش نظر، سندھ حکومت نے بھاری گاڑیوں کی سڑکوں پر نقل و حرکت کے اوقات میں تبدیلی کی ہے اور ان کی فٹنس کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، لیکن اس کے باجود ٹریفک حادثات میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا اعلان، عوام سے دریائے سندھ سے دور رہنے کی اپیل  
پاک افغان میچ میں کھل کر پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہتی ہوں، ثمر بلور کا اے این پی چھوڑنے پر اظہار خیال
پی اے سی نے غیر قانونی تعمیرات کا ریکارڈ طلب کرلیا، 13 رکنی کمیٹی تشکیل
کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا،  کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری ریکارڈ
کراچی: مسلح ڈاکو سونے کے تاجرسے 3 کروڑ 98 لاکھ روپے چھین کر فرار
بلوچستان : 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات میں257 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر