
ایران کی جانب سے اسرائیل کے جنگی جہاز ایف 35 کو گرانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے، جس کو سوشل میڈیا صارفین پاکستان کا کارنامہ قرار دے رہے ہیں، لیکن کیا یہ سچ ہے؟
سوشل میڈیا پر ایک اخباری تراشہ دھڑا دھڑ شیئر کیا جارہا ہے، جس میں لکھا ہے کہ پاکستانی حدود سے فائر کئے گئے میزائل لگنے سے اسرائیل کا جدید ترین ایف 35 جنگی جہاز تباہ ہوگیا ہے۔
اس تراشے کی لوح پر دی یروشلم ٹائمز لکھا ہوا ہے، جبکہ اس روزنامے کو اسرائیل کا ایک انگلش اخبار قرار دیا جارہا ہے۔
جب بول نیوز نے اس حوالے سے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ ایسا کوئی اسرائیلی ٓاخبار سرے سے موجود ہی نہیں ہے، اسرائیل کے بڑے اخبارات کے نام دی یروشلم پوسٹ، اسرائیل ہیوم، الاتحاد، الاسرائیل نیوز وغیرہ ہیں۔
مزید تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ ایک ہفت روزہ دی یروشلم ٹائمز کے نام سے موجود تھا، لیکن پہلی بار یہ کہ وہ اسرائیلی نہیں بلکہ فلسطینی اخبار تھا، دوسرا یہ کہ وہ روزنامہ نہیں بلکہ ہفت روزہ تھا اور تیسری بات یہ کہ اس کو بند ہوئے بھی کافی عرصہ ہوچکا ہے۔
لہذا، یہ اخباری تراشہ سوشل میڈیا کے جنگجوؤں کی تراشی ہوئی کہانی ہے، جو انھوں نے اپنے خیال کے گھوڑے دوڑا کر اخذ کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News