
ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں تیز رفتاری سے اضافہ جاری ہے، جس نے صارفین کے لیے زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آبادمیں چینی سے سب سے زیادہ مہنگی ہوچکی ہے، جہاں چینی کی فی کلو قیمت تقریباً 195 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
راولپنڈی، کراچی اور پشاورمیں فی کلو چینی 190 روپے میں فروخت ہورہی ہے، جبکہ کوئٹہ میں 186 اور خضدار میں 185 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: شوگر ملز کو چینی برآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
اسی طرح سیالکوٹ میں 185، حیدرآباد، بہاولپور، ملتان ور بنوں میں 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہےجبکہ سکھر اور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 175 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، حکومت جون 2025 تک ساڑھے سات لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کر چکی ہے، جس سے تقریباً 112 ارب روپے کمائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
حکومت کی جانب سے مناسب منصوبہ بندی کے بغیر چینی کی برآمد سے شوگر ملز مالکان نے تو اربوں روپے کمائے ہیں، لیکن مقامی بازار میں شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
حکومت نے چینی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اب چینی امپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جس سے قیمتی زرمبادلے کے ذخائر کو نقصان پہنچے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News