Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پرومو میں جے شاہ کی بار بار تشہیر پر شدید تنقید

Now Reading:

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پرومو میں جے شاہ کی بار بار تشہیر پر شدید تنقید
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پرومو میں جے شاہ کی بار بار تشہیر پر شدید تنقید

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے پرومو میں چیئرمین جے شاہ کی بار بار تشہیر پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ 45 سیکنڈز کی اس ویڈیو میں جے شاہ کو 11 مرتبہ دکھایا گیا ہے، جبکہ جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر اتنی ہی بار دکھایا گیا۔

یاد رہے کہ لارڈز کے تاریخی میدان میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہوا اور جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو ہراکر طویل عرصے بعد آئی سی سی ٹائٹل جیتا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ جاری، پاکستانی ٹیم تینوں فارمیٹ میں تنزلی کا شکار

آئی سی سی نے سوشل میڈیا پر فائنل کے حوالے سے ایک پرومو جاری کیا جسے دیکھ کر فینز یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ یہ پرومو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا تھا یا جے شاہ کی وہاں پر موجودگی کا؟

Advertisement

پرومو کے آغاز میں لارڈز کا ایک شاٹ اور پھر بالی ووڈ کے مافیا کنگ کی طرح انٹری دیتے جے شاہ کا شاٹ تھا۔

اس 45 سیکنڈز کی ویڈیو میں مجموعی طور پر 23 مختلف شاٹس ہیں جس میں جے شاہ ایک نہیں، دو نہیں، تین نہیں بلکہ پورے 11 مرتبہ دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کو آئی سی سی ریونیو سے زیادہ حصہ ملنے پر ڈبلیو سی اے کی سخت تنقید، نیا فارمولا تجویز

اس ویڈیو میں فاتح کپتان ٹیمبا باووما کی جھلک صرف پانچ مرتبہ، سنچری میکر مارکرم کو دو بار اور پیٹ کمنز کو صرف ایک بار دکھایا گیا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لے کر صحافیوں اور مداحوں نے آئی سی سی اور جے شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سری لنکن صحافی اینڈریو فیڈل فرنانڈو نے سوال اٹھایا کہ جے شاہ نے ورلڈ ٹیسٹ فائنل میں کتنے رنز بنائے یا کتنی وکٹیں لیں۔

Advertisement

بھارتی صحافی کلدیپ لال نے ویڈیو کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے آئی سی سی کی سوشل میڈیا ٹیم پر تنقید کی۔

مزید پڑھیں: 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی پاکستان میں میزبانی، شاندار افتتاحی تقریب

برطانوی صحافی عاطف نواز نے کہا کہ شاید ویڈیو جے شاہ نے خود ایڈیٹ کی ہو۔ آسٹریلوی صحافی کا کہنا تھا کہ ویڈیو دیکھتے ہوئے اگر آپ کی آنکھ ایک لمحے کے لیے بھی جھپکی تو آپ پیٹ کمنز کا ایک شاٹ بھی مس کر دیں گے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ شاید لوگ جے شاہ کو دیکھنے آئے تھے، اچانک کرکٹ میچ شروع ہو گیا۔

اس ویڈیو میں جے شاہ کی بار بار تشہیر پر مداحوں نے آئی سی سی پر جانبداری کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو میں جے شاہ کی موجودگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے، جب کہ فائنل کے کھلاڑیوں کو کم دکھایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئی تاریخ رقم، آسٹریلیا کی شاندار کارکردگی و ویسٹ انڈیز کی ناقابلِ یقین شکست
انگلینڈ نے بھارت کو 22 رنز سے شکست دے کر تیسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کر لی
چیلسی نے پی ایس جی کو 0-3 سے شکست دے کر فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا
لارڈز ٹیسٹ: محمد سراج پر بیٹر کے خلاف جارحانہ رویہ اپنانے پر جرمانہ
لیجنڈز کی واپسی! یونس خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ورلڈ چیمپئنز لیگ میں ایکشن کے لیے تیار
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، کون ہوگا فاتح؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر