
کوئٹہ میں پیٹرول سے بھرا رکشہ مسافر بس سے ٹکرانے کے بعد آتشزدگی کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آج صبح مغربی بائی پاس پر ایک مسافر بس اور پیٹرول سے بھرے رکشے میں تصادم کے بعد بس میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچی اور 6 لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، جبکہ 7 زخمیوں کو سول اسپتال کے برن یونٹ میں داخل کر دیا گیاہے۔
مزید پڑھیں: پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو حادثہ، آتشزدگی میں 22 مسافر جاں بحق
پولیس نے جائے حادثہ کو سیل کر کے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
بلوچستان حکومت نے مغربی بائی پاس پر مسافر بس میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تمام زخمیوں کے علاج اور سہولتوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مسافر بس میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد و معاونت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News