
امریکی بحری بیڑے کی مشرق وسطیٰ منتقل/ فوٹو
امریکی بحری بیڑے کی مشرق وسطیٰ منتقلی،عالمی سطح پرہلچل مچ گئی۔ چین کی جانب سے ایران اسرائیل تنازع پر بڑا بیان آگیا۔
36 گھنٹوں قبل جنوبی چین کے سمندرمیں موجودامریکی بحری بیڑا مشرق وسطیٰ بھیج دیاگیا۔ چین نے تہران کے حوالے سے ٹرمپ کے بیان کوجلتی پرتیل کے کام سے مترادف قرادیدیا۔
جنوبی چین سے مشرق وسطیٰ منتقل ہونے والاامریکی بحری بیڑاانتہائی طاقتورہے۔ جو 12 ایف 22 رپیٹر اور ایف 35 طیاروں سے لیس ہے۔
یہ بحری بیڑا 2 سے 4 روز میں مشرق وسطیٰ پہنچ جائے گا۔ یہ بحری بیراجنوبی چین کے سمندر میں موجود تھا۔
امریکی حکام نے بحری بیڑے مشرق وسطیٰ منتقلی کے حوالے سے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
تاہم جس دن سے یہ بحری بیڑا مشرق وسطیٰ منتقل ہوا اسی کے اگلے روز چین سے اہم بیان جاری کردیاگیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ گوجیاکن نے تہران سے متعلق ٹرمپ کے بیان کو جلتی پرتیل کے مترادف قراردیا۔
انہوں نے پریس بریفنگ میں امریکی صدر کے بیان اور امریکی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔
ٹرمپ کا تہران سے متعلق بیان غیر ذمے دارانہ اوردھمکی آمیز قرار
گوجیاکن کا کہناتھاکہ دھمکیاں اوردبائو بڑھانے سے تنازع مزید شدت اختیار کرجائے گا۔ انہوں نے ٹرمپ کے بیان کو غیر ذمے دارانہ اور دھمکی آمیز قراردیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ مسئلے کے حل کےلئے مذاکرات اور تحمل کی ضرورت پرزور دیا۔ انہوں نے اسرائیل اور ایران پراپیل کی وہ پرامن حل کی طرف واپس آئیں۔
گوجیاکن نے واضح کیاکہ چین کسی بھی یکطرفہ یا اشتعال انگیز اقدام کے خلاف ہے ۔
دریں اثنا امریکی بحری بیڑے کی مشرق وسطیٰ منتقلی،عالمی سطح پرہلچل مچ گئی۔ عالمی طاقتوں کی جانب سے ایران اسرائیل جنگ میں امریکی مداخلت پرردعمل آنا شروع ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کی شب صدر ٹرمپ نے تہران شہر فوری خالی کرنے کی دھمکی دی تھی۔
علاوہ ازیں پیر اور منگل کی درمیانی شب ہی ایران نے اسرائیل پر تباہ کن حملے کیے تھے۔ ان حملوں میں موساد ہیڈ کوارٹر،ریفائنری اوردیگر دفاعی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچاتھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News